سعودی عرب میںشاعر کو توہین مذہب کے الزام میں سر قلم کرنیکی سزا

ریاض۔ 21 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ایک شاعر اور آرٹسٹ اشرف فیاض کو توہین مذہب کے الزام میں سر قلم کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔ فلسطینی نژاد اشرف سعودی عرب میں ہی پیدا ہوئے تھے اور انھوں نے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کی۔ اشرف کو پہلے چار سال جیل اور آٹھ سو کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اس سزا کے خلاف اپیل مسترد ہونے کے بعد ان کے خلاف ایک اور عدالت میں دوسری بار مقدمہ چلایا گیا جس میں انھیں سزائے موت سنائی گئی۔ 35 سالہ اشرف کو اطلاعات کے مطابق اپنے دفاع کیلئے کوئی قانونی مدد فراہم نہیں گئی تھی۔ انھیں اپنی سزا کے خلاف اپیل کرنے کیلئے تیس دن تک کا وقت دیا گیا ہے۔ سعودی مذہبی پولیس نے اشرف کو 2013 میں ابھا سے گرفتار کیا تھا۔ بداوی کو گذشتہ سال مئی میں توہین مذہب کے الزام میں دس برس قید اور ایک ہزار کوڑے مارنے کی سنائی گئی تھی۔ اشرف فیاض کے حامیوں کا کہنا ہے کہ انھیں ایک ویڈیو جاری کرنے پر یہ نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں مذہبی پولیس کے اہلکار ایک شخص کو کوڑے مار رہے تھے۔