ریاض ۔23ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے صعدہ سے سعودی شہر جازان پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا تھا۔ میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا۔ اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان نے یاد دہانی کرائی کہ حوثی باغیوں کا یہ جارحانہ حملہ سعودی عرب کے خلاف ایرانی نظام کی شہ پرکیا گیا۔ حوثی اب تک 199میزائل سعودی عرب پر داغ چکے ہیں۔ ان سے 112سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔