ریاض 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )سعودی عرب کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع ولیعہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے مالدیپ میں 10 شاندار مساجد تعمیر کرنے کا عہد کیا ہے۔ ایشیاء کے اس جزیرے ملک میں سعودی عرب اسلامی امور کو فروغ دینے پر توجہ دے رہا ہے۔مالدیپ کے وزیر اسلامی امور شیخ محمد شاہین علی سعید نے فون پر ولیعہد سے بات چیت کی ۔ مالدیپ میں مختلف پراجکٹس کیلئے ولیعہد شہزادہ سلمان نے ایک ملین ڈالر کا عطیہ بھی دیا ہے ۔