سعودی عرب :غیر ملکی اداروں سے رابطہ کے الزام میں7 گرفتار

ریاض، 19 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی حکام نے غیر ملکی اداروں سے مشتبہ رابطوں و بیرون ملک دشمنوں کو مالی ا مداد فراہم کرنے پر سات افراد کو گرفتار کر لیا ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی نے آج یہ جانکاری دی۔ریاستی سیکورٹی ترجمان نے بتایا کہ غیر ملکی دشمن اداروں کے ساتھ رابطہ اور انہیں مالی امداد فراہم کرنے کے معاملے میں سات مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔