سعودی عرب غیر مقیم شہریوں کیلئے بہترین ملک

مکہ معظمہ ۔ 26 ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب دنیا کے 28 بہترین ملکوں میں سے ایک ہے جہاں غیر مقیم شہریوں کو قیام کی تمام سہولتیں آسائش حاصل ہیں۔ سعودی عرب میں غیر مقیم شہری پرسکون زندگی گذار سکتے ہیں ۔ عالمی سرکردہ بنکنگ ادارہ جات کے ایک ادارہ ایچ ایس بی سی کی جانب سے کرائے گئے اوپنین پول کے مطابق سعودی عرب میں تنخواہیں ‘ معیار زندگی اور بچوں کی تعلیم کے لئے سہولتیں حاصل ہیں ۔ بحرین کو پانچواں مقام حاصل ہے جبکہ دنیا کے 34 ملکوں میں سعودی عرب کو 28 واں مقام حاصل ہوا ہے جہاں بیرونی شہری اپنی زندگی بہترین طریقہ سے گذار رہے ہیں ۔ قطر ‘ عمان اور دوبئی کو علی الترتیب 13 واں ‘ 14 واں اور 15 واں مقام ملا ہے ۔ کوویت کو 24 واں مقام حاصل ہے ۔ ان تمام میں سوئزرلینڈ سرفہرست ہے ۔ اس کے بعد سنگاپور ‘چین اور جرمنی ہے ۔