سعودی عرب سے 11 ہزار 811 غیر ملکی انجنیئرس کا اخراج

سعودی باشندوں کو ملازمت ، غیر مقیم افراد کی واپسی کا عمل جاری

ریاض ۔ /11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مملکت سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے لئے ملازمتوں سے محرومی کا سلسلہ جاری ہے ۔ تازہ رپورٹ کے مطابق 11 ہزار 811 غیر ملکی انجنیئرس کو ملازمت سے ہٹادیا گیا اور ان کی جگہ سعودی عرب کے انجنیئر کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے ۔ سعودی عرب انجنیئرنگ کونسل کے ریکارڈ کے مطابق جاریہ سال 2018 ء سے شروعات سے /10 نومبر تک ہزاروں غیر ملکی افراد ملازمت سے محروم ہوئے ہیں ۔ سعودی باشندوں کو زیادہ سے زیادہ ملازمت دینے کی مہم کے بعد ہر ایجنسی اور محکمہ میں سعودی افراد کو ترجیح دی جارہی ہے ۔ 2866 ایجنسیوں میں ایک لاکھ 91 ہزار 497 سعودی باشندوں کو ملازمت دی گئی ۔