مدور /3 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیریال منڈل کے موضع ویچرانی کے 30 سالہ خانگی ڈرائیور محمد احمد جو کہ تقریباً 4 ماہ قبل سعودی عربیہ کے شہر دمام میں مبینہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی تھی ۔ آج چار ماہ بعد متوفی محمد احمد کی میت آبائی وطن کو حکومت سعودی کی طرف سے پہنچائی گئی ۔ بعد ازاں سوگواروں کی بڑی تعداد کی موجودگی موضع ویچرانی کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے بموجب موضع ویچرانی منڈل کا چیریال کا 30 سالہ محمد احمد دمام شہر میں بطور ہاؤز ڈرائیور ڈیوٹی کرتے ہوئے اپنی والدہ ۔ بیوی و 2 کم عمر بچوں پر مشتمل کنبے کی کفالت کررہا تھا ۔ دریں اثناء /19 مئی کو انہوں نے اپنے کمرے میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایک ماہ گزرنے کے بعد ارکان خاندان کو اطلاع ملی ۔ بیوہ و یتیم کم عمر بچوں نے میت منتقلی کے لئے متعدد بار ریاستی و مرکزی حکومتوں و ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ سے رجوع ہوکر نمائندگی کی جو کہ 4 ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد ثمر آور ثابت ہوئی ۔ مقامی عوام و لواحقین نے خاطر خواہ معاوضہ دے کر کم عمر بچوں کے تعلیم و گزارے کے لئے مستقل ذریعہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔
پٹلم میں ایک دکان جل کر خاکستر
پٹلم ۔ /3 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پٹلم کے امبیڈکر چوراہیں پر موٹر وینڈنگ دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دکان میں آگ لگ گئی ۔ صبح کے اولین ساعتوں میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ راہگیروں نے دکان کے مالک کو فون کرکے اطلاع دینے پر دکان مالک فوری دکان کا شیٹر کھول دیا ۔ اطراف دکانداروں کی مدد سے آگ بجھائی گئی ۔ دکان کا نصف حصہ جل کر خاکستر ہوا ۔ مالی نقصان ہوا جانی نقصان سے محفوظ رہیں ۔