حیدرآباد۔/3فبروری، ( پی ٹی آئی) سعودی عرب سے ملک بدر کردیئے جانے والے حیدرآبادی شہری کو اتر پردیش اے ٹی ایس اور تلنگانہ پولیس نے لکھنؤ ایر پورٹ پر گرفتار کرلیا۔ عبدالعزیز کو جعلی پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں 8سال کی سزا ہوئی تھی۔ اس کے بعد اسے سعودی عرب سے ہندوستان واپس کردیا گیا۔ کل جدہ لکھنؤ پہنچنے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ آئی جی پی لاء اینڈ آرڈر بھگوان سروپ نے لکھنؤ میں بتایا کہ حیدرآباد کا شہری عزیز تلنگانہ کی ایک مندر میں بم رکھنے کی سازش کے الزام میں بھی مطلوب ہے۔ اگرچیکہ کسی بھی دہشت گرد گروپ سے اس کی وابستگی کا ریکارڈ نہیں ہے لیکن وہ ماضی میں بوسنیا اور چیچنیا میں بھی رہ چکا ہے اور وہاں قیام کے دوران امکان ہے کہ اس نے دہشت گردوں سے بھی رابطہ قائم کیا تھا۔
عزیز کو جعلی پاسپورٹ کے کیس میں2001میں حیدرآباد میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 2003-04میں جعلی پاسپورٹ کی مدد سے عراق جانے کی کوشش کے دوران سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔