سعودی عرب جمال خشوگی کے قاتلوں کو ہمارے حوالے کرے : صدر ترکی طیب اردغان، خشوگی کے واٹس ایپ سے نئے راز کھلنے کے امکانات : واشنگٹن پوسٹ 

بیون آئرس : ترک صدر رجب طیب اردغان نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ صحافی جمال خشوگی کے قاتلوں کو ہمارے حوالے کیاجائے ۔ ذرائع کے مطابق 20جی سربراہی اجلا س کے بیونس آئرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طیب اردغان نے کہا کہ ان افراد کا ترکی میں ان سے مواخذہ کیا جائیگا ۔صدر ترکی نے کہا کہ جس کسی نے بھی قتل کا حکم دیا اور جس نے حکم کی اطاعت کرتے ہوئے اس جرم کے مرتکب ہوئے اس کو ایک مرتبہ سامنا لایا جانا چاہئے ۔

ورنہ عالمی سطح پرمسلم برادری میں موجود بے چینی دو ر نہ ہوگی ۔ ترک صدر نے کہا کہ سعودی حکام نے خشوگی کے قتل کے معاملے میں تعاون کرنے سے انکار کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں سعودی شاہی خاندان کو گزند پہنچانے کی کوئی خواہش نہیں ہے ۔ طیب اردغان نے کہا کہ ولی عہد نے عالمی رہنماؤں سے کہا تھا کہ جب تک جرم ثابت نہیں ہوجاتا آپ سعودی عرب کو مجرم قرار نہیں دے سکتے ۔ وہیں دوسری جانب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا کہ جمال خشوگی کے واٹس ایپ سے قتل کے نئے راز کھل سکتے ہیں ۔ خشوگی قتل سے پہلے اپنے ایک سعودی ساتھی کو ۴۰۰؍ سے زیادہ واٹس ایپ پر مسیجیس ارسال کئے ہیں ۔ ان مسیجس سے نئے سراغ ملنے کے امکانات ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک پیغام میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو سفاکانہ شخصیت قرار دیا تھا ۔ واضح رہے کہ ۲؍اکٹوبر کو ترکی کے استنبول شہر میں واقع سعودی عرب کے قونصل خانہ میں سعودی صحافی جمال خشوگی کا بہیمانہ قتل کردیاگیا۔