سعودی عرب :تین ایرانی ماہی گیر رہا

ریاض۔ 14 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے ان تین ایرانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے، جنہیں گزشتہ برس سعودی کوسٹ گارڈز نے حراست میں لیا تھا۔ ایرانی خبر رساں ادارے اِرنا کے مطابق یہ ایرانی ماہی گیر جون 2017ء میں سعودی آبی حدود سے گرفتار کیے گئے تھے، تاہم انہیں جاریہ ہفتے رہا کر دیا گیا ہے۔ اِرنا کے مطابق ان ماہی گیروں کی رہائی کیلئے ریاض حکومت کے ساتھ ایرانی وزارت خارجہ نے قریب ایک ہفتے مذاکرات کیے۔