صدر ایران حسن روحانی کا پیداوار میں اضافہ کے خلاف انتباہ
ریاض ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے سب سے زیادہ خام تیل برآمد کرنے والے ملک سعودی عرب نے آج اضافہ خام تیل کی پیداوار کی تیاریاں شروع کردیں۔ وہ امکان ہیکہ 20 لاکھ بیارل روزانہ خام تیل پیدا کرے گا۔ سعودی عرب کے فرمانروا ملک سلمان نے ایک فرمان جاری کرتے ہوئے تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا حکم دیا۔ تہران سے موصولہ اطلاع کے بموجب صدرایران حسن روحانی نے مشرق وسطیٰ کے تیل برآمد کنندہ ممالک کو ایک نیا انتباہ جاری کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات سے آج کہا کہ اگر وہ اپنی خام تیل کی پیداوار میں اضافہ کرے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ صدر ایران حسن روحانی متحدہ عرب امارات کے اپنی خام تیل کی پیداوارمیں اضافہ کے غیرمتوقع اعلان پر جو سعودی عرب کے فیصلہ کے بعد کیا گیا تھا، صدمہ سے دوچار ہیں کیونکہ ایران تیل کی پیداوار میں اضافہ سے متفق نہیں ہے اور چاہتا ہیکہ تیل کی پیداوار میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے سے مغربی ممالک پر دباؤ پڑے گا۔