سعودی عربیہ میں روزگار کے لیے درخواستیں مطلوب

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بے روزگار افراد کو روزگار سے جوڑنے کے لیے تلنگانہ اورسیس میان پاور کمپنی آن لائن درخواستیں 15 جولائی تک قبول کررہی ہے ۔ اس بات کی اطلاع ٹام کام کے منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر کے وائی نائک نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ۔ سعودی عربیہ کے مشہور دواخانہ میں کام کرنے کے لیے بی ایس سی نرسنگ کامیاب اور ڈیالیسیس میں دو سالہ تجربہ رکھنے والے مرد و خواتین درخواست داخل کرنے کے اہل ہوں گے اور 100 جائیدادوں کے لیے بھرتی کی جائے گی ۔ انٹرویو میں کامیاب افراد کو 3000 سعودی ریال ( تقریبا 50 ہزار روپئے ) تنخواہ دی جائے گی ۔ خواہش مند افراد 15 جولائی تک ٹی ایس آن لائن tomcom.telangana.gov.in ویب سائٹ کے ذریعہ اپنا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے وجئے نگر کالونی ملے پلی آئی ٹی آئی کے احاطہ میں واقع تلنگانہ اوورسیس میان پاور کمپنی کے جنرل منیجر محترمہ ناگا بھارتی یا فون نمبر 040-23342040 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔

13 جولائی سے عثمانیہ یونیورسٹی سیٹ ویب آپشنس
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام چلائے جانے والے مختلف پی جی کورسیس کے لیے او یو سیٹ 2017 کے لیے ویب آپشنس کا انتخاب 13 جولائی سے شروع ہورہا ہے ۔ اس بات کی اطلاع عثمانیہ یونیورسٹی ڈائرکٹریٹ آف پی جی اڈمنسٹریشن ڈائرکٹر پروفیسر اشوک جائنٹ ڈائرکٹرس پروفیسر کشن اور پروفیسر گنگا دھر نے دی ۔ جاریہ ماہ کے آخری ہفتہ میں داخلہ پانے والوں کے اسنادات کی تنقیح کی جائے گی اور تفصیلات کا عنقریب اعلان کیا جائے گا ۔ او یو سیٹ کے ذریعہ او یو کے ساتھ ساتھ پالمور ، مہاتما گاندھی اور تلنگانہ یونیورسٹیز کے پی جی کورسیز کے لیے بھی داخلہ دیا جائے گا ۔۔