سعودی شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز نائب ولیعہد مقرر

ریاض۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کو نائب ولیعہد مقرر کیا گیا ہے۔ شاہی دیوان کی جانب سے جاری کردہ فرمان کے مطابق مقرن بن عبدالعزیز ولیعہد کا عہدہ خالی ہونے کی صورت میں آئندہ ولیعہد ہوں گے۔ سعودی سرکاری ٹیلی ویژن نے یہ اطلاع دی۔ شاہی فرمان میں موجودہ ولیعہد سلمان بن عبدالعزیز کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا۔ یہ بھی کہا گیا کہ یہ فیصلہ ناقابل تنسیخ ہے یعنی اسے کوئی بھی تبدیل نہیں کرسکتا۔ جانشین سے متعلق 34 رکنی بورڈ نے تین تہائی اکثریت سے اس فیصلہ کو منظوری دی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہزادہ سلمان جو وزیر دفاع بھی ہیں ، اس وقت علالت سے دوچار ہیں اور سمجھا جاتا ہے کہ وہ صحت کی بنیاد پر ملک عبداللہ کے جانشین کے دعویدار نہیں ہوں گے۔