سعودی شہزادہ الولید کی ٹورنٹو ہوٹل فروخت

ریاض ۔ /2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے کھرب پتی شہزادہ الولید بن طلال کی کمپنی نے ٹورنٹو میں واقع لگژری فورسیزن ہوٹل کو 170 ملین امریکی ڈالرس میں فروخت کردیا ۔ اس کمپنی نے کہا کہ ہوٹل کو 225 ملین کناڈا ڈالر میں شاہد خاں کو فروخت کیا گیا ہے جو پاکستانی امریکی تاجر ہیں ۔ ہوٹل کی فروخت سے اس سعودی کمپنی کو 17 ملین کناڈا ڈالرس کا منافع ہوا ہے ۔ چار سال قبل یہ ہوٹل 200 ملین کناڈائی ڈالر میں خریدا گیا تھا ۔