ریاض ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج اپنے ہی ایک شہری کو قتل جیسے سنگین جرم کا ارتکاب کرنے پر سزائے موت دی ہے اور اس طرح جاریہ سال سزائے موت پانے والوں کی جملہ تعداد 55 ہوگئی ہے۔ عویدہ السعدی نامی مجرم کی سزاء پر جنوب مغربی خطہ اسیر میں عمل آوری کی گئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں اس کی توثیق کی گئی۔ عدالت نے مجرم کو ایک تنازعہ کے دوران ایک دیگر سعودی شہری کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا مرتکب پایا تھا۔