سعودی شہری کا قابل تحسین اقدام

ریاض ۔ 14 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی شہری نے انتہائی قابل تحسین اقدام اُٹھاتے ہوئے اپنے بیٹے کے قاتل کو اس کی پھانسی سے چند منٹ قبل معاف کردیا۔سعودی عرب کے قصبے ربیغ میں ایک مجرم کو قتل کے جرم میں پھانسی کی سزاسنائی گئی جس کے بعد اسے مقررہ مقام پر پھانسی دینے کیلئے لے جایا گیا۔پھانسی سے صرف چند منٹ قبل مقتول نوجوان کے والد نے موقع پر پہنچ کربیٹے کے قاتل کی معافی کا اعلان کردیا۔سعودی شخص کے اس اقدام کو نہ صرف وہاں موجود اہلکاروں نے سراہا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ہزاروں افراد نے خوب پذیرائی کی۔