سعودی شہری کا ریفریجریٹر مستحق افراد کی غذائی ضروریات کی تکمیل کیلئے گھر کے روبرو نصب

حائل 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام)ایک سعودی شہری نے جو شہری حائل میں سکونت پذیر ہے اپنا ریفریجریٹر گھر کے سامنے نصب کیا ہے اور اس علاقہ کے رہنے والے افراد کو ترغیب دیتا رہتا ہے کہ وہ اپنی بچی ہوئی غذا مستحقہ افراد کی غذائی ضروریات کی تکمیل کیلئے عطیہ دے دیں۔ شیخ محمد العارفی نے اپنے ٹوئٹر پر توثیق کی کہ اس نے ہمیشہ کہا ہے کہ حائل کے شہری بے حد فراخدل ہیں۔

ایک شخص نے اپنا ریفریجریٹر مکان کے باہر نصب کیا ہے تا کہ اس میں بچی ہوئی غذا محفوظ کی جاسکے ۔ بالواسطہ طور پر یہ مستحق افراد کی غذائی ضروریات کی تکمیل کا ایک فلاحی کام ہے ۔اسی لئے اسے شہر حائل سے محبت ہے اس کے اس ٹوئٹر پر تحریر کا پرجوش رد عمل حاصل ہوا ہے ۔ پانچ ہزار دیگر افراد نے اس تحریر کو اپنے ٹوئٹر پر نقل کیا ہے۔ ٹوئٹر استعمال کرنے والے اس تحریر کیلئے العارفی کے مشکور ہیںاور امید ظاہر کرتے ہیںکہ یہ کارروائی دیگر افراد کیلئے بھی قابل تقلید مثال بن جائے گی۔ انہوں نے شہر حائل کے عوام کی فراخدلی کی اس عظیم نظریہ پر ستائش کی ہے ۔