سعودی شہریوں کیلئے انڈونیشیا کا مفت ویزا اور داخلہ

ریاض۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی وزارت داخلہ میں تعلقات عامہ اور ذرائع ابلاغ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد بن عبداللہ المرعول نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا کے سفر کرنے کے خواہش مند سعودی شہریوں کو 30 روز تک کے قیام کیلئے ویزے سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے تاہم یہ استثنیٰ میڈیا مقاصد کیلئے نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ویزا مفت داخلہ ناقابل تجدید ہوگا اور اسے قیام کے ویزے میں تبدیل نہیں کرایا جاسکے گا۔ المرعول کا کہنا تھا کہ مذکورہ استثنیٰ سے سفارتی پاسپورٹ کے علاوہ خصوصی اور عام پاسپورٹ کے حامل افراد مستفید ہوسکیں گے اور اس کا اطلاق 10 مارچ 2016ء سے ہوچکا ہے۔