سعودی شوہر نے خلع مانگنے پر بیوی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا

مکہ مکرمہ ، 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک سعودی شوہر نے بیوی کی جانب سے خلع مانگنے پر اسے سرعام فائرنگ کا نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت میں پیش آئے اس واقعہ میں ملزم نے فائرنگ کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔ اہم اسے بھی تشویشناک حالت میں اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ پانچ گولیاں بیوی کے جسم میں پیوست ہوئیں، لیکن اس کی حالت اب قدرے بہتر ہے۔