جدہ۔22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے جدہ گورنری کی انتظامیہ نے سابق وزیر خارجہ اور خادم الحرمین الشریفین کے خصوصی مندوب برائے خارجہ امور شہزادہ سعود الفیصل کی خدمات کے اعتراف میں جدہ کی ایک اہم شاہراہ کو ان سے منسوب کیا ہے۔ جدہ گورنری کے سکریٹری نے گورنر مکہ کی جانب سے منظوری کے بعد شہزادہ سعود الفیصل کی ملک وقوم اور ملت اسلامیہ کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں شاہراہ روضہ کو ان کے نام منسوب کیا ہے۔