سعودی سفیر کو تبدیل کرنے عراق کی درخواست

بغداد 28 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق نے سرکاری طور پر سعودی عرب سے کہا کہ وہ بغداد میں اپنے سفیر کو واپس طلب کرلے جبکہ سفیر نے میڈیا سے کہا تھا کہ ایران کی تائید والے عراقی گروپس نے ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد جمال نے بتایا کہ ہم نے سعودی سے انہیں تبدیل کرنے کی خواہش کی ہے ۔