سعودی سرکاری وکیل کی ترکی میں آمد

استنبول ۔ /28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی شہری صحافی جمال خشوگی کے قتل کیس کی جانچ جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں سعودی عرب کے سرکاری وکیل شیخ سعودی المعجب ترکی پہنچ گئے ہیں ۔ پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات کی جائے گی ۔ وہ سعودی قونصل خانہ جائیں گے اور ترکی کے ہم منصب کے علاوہ ترکی کی تحقیقاتی ٹیم سے بھی ملاقات کریں گے ۔ اسی دوران سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف عدالتی کارروائی سعودی عرب میں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس صحافی کے قتل کے مسئلہ پر ترکی کے ساتھ کوئی رنجش پیدا نہیں ہوئی ہے ۔ ترکی اور سعودی عرب قریبی دوست ہیں ۔ اور ہمارے مثالی دیرینہ تعلقات ہیں ۔