ریاض۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی مشترکہ افواج نے سرحد کے قریب واقع جبل ملحمہ اور شمالی علاقے الخوبہ کے مقابل حصے میں حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیاؤں کا حملہ پسپا کردیا۔ کارروائی میں ملیشیاؤں کے 11 جنگجو مارے گئے۔ کل کے حملے کو ناکام بنانے کے دوران سعودی افواج نے اسپیشل فورسیس کے تعاون سے ہتھیاروں کا بلاواسطہ اور بالواسطہ دونوں طرح سے استعمال کیا۔ اس دوران مختلف قسم کے راکٹ میزائل اور اسلحہ اورایک غارمیں چھپایا گیا طبی سامان بھی ضبط کرلیا ۔قبل ازیں سعودی افواج نے سرحدی علاقے میں الخوبہ کے ایک گاؤں میں داراندازی کی کوشش کرنے والے 9 حوثی جنگجوؤں کو نشانہ بنایا تھا، جبکہ فضائی طیاروں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔