سعودی زیرقیادت اتحاد کے ہزاروں فوجی یمن روانہ

عدن ۔ /30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی زیرقیادت فوجی اتحاد برائے امن نے 10 ہزار سے زیادہ نئے فوجی اہم کردار ادا کرنے کیلئے یمن روانہ کردیئے ۔ یمن کے سرکاری عہدیداروں نے آج کہا کہ ایران کے تائید یافتہ باغیوں کے خلاف جنگ کرنے کیلئے سعودی زیرقیادت اتحاد کے مزید 10 ہزار افر اد یمن پہونچ گئے ہیں ۔ سوڈان کے فوجی ذرائع کے بموجب یمن اور اس کے مضافات محفوظ علاقے میں تبدیل کردیئے گئے ہیں ۔ حوثی باغی گزشتہ 10 دن سے جنگجوؤں کو عمارتوں کی چھتوں پر شہر حدیدہ میں پناہ لینے پر مجبور کررہے تھے ۔ متصلہ علاقے میں تقریباً 70 فیصد درآمدات کا آغاز ہوچکا ہے ۔ 2 کرو ڑ 20 لاکھ یمنی شہری خانہ جنگی سے پریشان ہوکر فرار ہوچکے ہیں ۔