دبئی۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں جنگ کی قیادت کر رہے سعودی اتحاد نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے منگل کے روز جنوبی سعودی شہر ججان کو نشانہ بنا کر داغے گئے دو بیلسٹک میزائل کو درمیان میں ہی تباہ کر دیا۔ حوثیوں نے اپنے المیسرہ ٹی وی کی جانب سے جاری ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے جازان شہر میں واقع سعودی آرامکو ریفائنری اور پیٹروکیمیکل پلانٹس کو نشانہ بنا کر چار میزائل فائر کئے تھے ۔سعودی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اسپا نے اتحادی افواج کے بیان کے حوالے سے کہا کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایران حمایت یافتہ حوثیوں، جن کا یمن کے دارالحکومت صنعا پر قبضہ ہے ، نے حالیہ مہینوں میں سعودی عرب کو نشانہ بنا کر بہت سے میزائل داغے ہیں. ان حملوں کو علاقائی حریفوں سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری پراکسی جنگ کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔ سعودی فوج نے زیادہ تر میزائل یا تو درمیان میں ہی روک دیا یا پھر ان کو تباہ کر دیا۔