سعودی دوشیزہ کو ’شریک حیات‘کی تلاش مہنگی پڑ گئی

ریاض۔ 19ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر المعروف مذہبی پولیس نے ایک خاتون اور مرد کو حراست میں لیا ہے جن پر ایک غیر شادی شدہ لڑکی کو بلیک میل کر کے اس سے دو لاکھ ریال کی خطیر رقم ہتھیانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ریاض میں مذہبی پولیس کے ترجمان الشیخ محمد الزبیدی نے واقعے کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ حراست میں لئے گئے جوڑے سے ایک دوشیزہ کو بلیک میل کرنے اور اس سے بھاری رقم ہتھیانے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک لڑکی نے انٹرنیٹ پر اپنے شریک حیات کی تلاش کیلئے تصاویر پوسٹ کر رکھی تھیں۔ حراست میں لئے گئے مرد اور خاتون نے وہ تصاویر اتاریں اور اس لڑکی سے رابطہ کر کے اسے بلیک میل کرنے لگے۔