سعودی خواتین کو فٹبال ریفری بنانے کی تیاریاں

جدہ۔8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی آرگنائزیشن فارسوشل اسپورٹس نے سعودی خواتین کو فٹبال میچ کی ریفری بنانے کی تیاریاںشروع کر دیں۔ سعودی عرب میں خواتین فٹبال ٹورنامنٹ ہونگے۔ سعودی جامعات کی طالبات کے درمیان سالانہ فٹبال میچ ہونگے۔تمام میچوںکی ریفری سعودی خواتین ہوں گی۔ سعودی آرگنائزیشن نے فٹبال میچ ریفری خواتین تیاری کرنے کیلئے 3تربیتی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ پہلا 2روزہ پروگرام جدہ میں مکمل ہو چکا ہے۔ اس کا اہتمام کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی جدہ میں کیا گیا دوسرا تربیتی پروگرام جمعہ کو ریاض میں ہوا جبکہ تیسرا ہفتے کو دمام میں شروع ہوا۔ سعودی آرگنائزیشن فار سوشل اسپورٹس تربیتی پروگرام کی نگرانی کر رہی ہے۔ اردن کی انٹرنیشنل ریفری خاتون صابرین العبادی پروگرام کی سربراہ ہیں۔ العبادی کو 2018ء کے دوران انٹرنیشنل ریفری ہونے کا اعزاز ملا تھا۔ انڈونیشیا میں فٹبال ٹورنمنٹ کے دوران ریفری کے فرائض انجام دئے تھے۔ اردن میں کئی ریفری خواتین موجود ہیں۔ یہ ایشیائی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچوں میں ریفری کے طور پرکام کر چکی ہیں۔ 2014ء کے دوران اٹلی میں فٹبال ٹیموں میں مقابلوں کے دوران اس وقت تنازعہ ہوا تھا جب مراکش کی سعیدہ سکافی کو ریفری کے طور پر مکمل حجاب کے ساتھ میدان میں اتری تھیں۔ خلیجی ممالک کی خواتین کے درمیان فٹبال کا مقابلہ امسال سعودی عرب کے مشرقی علاقے میںہوا۔ مملکت سمیت خلیجی ممالک کی 16ٹیمیں شامل تھیں۔ میچوں کی کمنٹری پہلی مرتبہ سعودی خاتون ھیلہ الفراج نے کی تھی۔سعودی عرب میں حالیہ دنوں میں انقلابی تبدیلیا ں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے اسپورٹس میں بھی خواتین کی آمد ہوئی ہے۔