سعودی خواتین پر پانچ پابندیاں اب بھی لاگو

ریاض ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی خواتین کو ولیعہد محمد بن سلمان کی مہربانی سے اگر ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان پر عائد تمام پابندیاں ختم ہوگئی ہیں۔ سعودی خواتین پر آج بھی 5 معاملات پر پابندی عائد ہے۔ (1) بینک اکاؤنٹ نہیں کھول سکتیں (2) پاسپورٹ بنوانا یا بیرون ملک سفر نہیں کرسکتیں (3) شادی یا طلاق نہیں دے سکتیں (4) کسی مرد دوست کے ساتھ چائے نہیں پی سکتیں اور (5) اپنی مرضی کا لباس نہیں پہن سکتیں۔ اب آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔