سعودی خاتون کا شوہر سے انتقام 80ہزار امریکی ڈالر ٹریفک جرمانہ

دبئی۔17مئی( سیاست ڈاٹ کام ) ایک سعودی خاتون نے اپنے شوہر سے دوسری شادی کرنے کا انتقام لیتے ہوئے اُس کی کار پر جس میں وہ اپنی دوسری بیوی کے ساتھ تفریحی سفر پر نکلا تھا ‘80ہزار امریکی ڈالر جرمانہ شادی کی رات عائد کردیا ۔ ناراض بیوی نے اپنے شوہر کی لاری استعمال کی اور اس جگہ پہنچ گئی جہاں اس کا شوہر دوسری شادی کررہا تھا اور اپنے بھائی کو دانستہ طور پر لاری چلانے کی ہدایت دی ۔ جب کہ لائسنس نمبر کیمرے کی تصویر میں آگیا‘ جس علاقہ سے یہ لاری سفر کررہی تھی وہ گاڑیوں کیلئے ممنوعہ علاقہ ہے ۔ ویڈیو کی ایک جھلکی انٹرنیٹ پر شائع کردی گئی جس میں لاریوں کیلئے ممنوع علاقوں سے اس لاری کو گزرتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے اور اس کی نمبر پلیٹ پر واضح طور پر نظر آرہی ہے ۔ گلف نیوز کے بموجب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لاری کے مالک پر تین لاکھ سعودی ریال یعنی 80ہزار امریکی ڈالر جرمانہ کردیا گیا ۔ لاری کا مالک چونکہ اس خاتون کا شوہر ہے اسے یہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔ خبر رساں ویب سائیٹ المرسد کے بموجب بھائی اور بہن نے یہ شام ٹریفک قوانین کی مستقل خلاف ورزی کرتے ہوئے اور ممنوعہ علاقوں سے لاری گزارتے ہوئے بسر کی ۔ سعودی ٹریفک عہدیداروں نے اس کو نوٹ کرلیا ۔