سعودی جزائر کے تنازعہ کی معاہدہ کے ذریعہ یکسوئی صدر مصرکی معاہدہ کو منظوری

قاہرہ ۔ 25 جون ( سیاست ڈاٹ کام) صدر مصر نے 2016ء کے تنازعہ کی معاہدہ کے ذریعہ یکسوئی کو منظوری دے دی ۔ اس معاہدہ کے تحت مصر نے دو سمندری جزائر کا کنٹرول سعودی عرب کو منتقل کردیا ہے ۔ صدرعبدالفتح السیسی کی جانب سے معاہدہ کی منظوری کی خبر سرکاری ذرائع ابلاغ میں نمایاں طور پر شائع کی گئی ۔ اس معاہدہ کے ذریعہ سعودی اور مصر کے درمیان ایک دیرینہ تنازعہ کی یکسوئی ہوگئی ہے ۔ قبل ازیں عہدیداروں نے جاریہ ماہ کے اوائل میں 10 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا تھا جو دھماکو صورتحال والے علاقے کے عوام کو مصر ۔ سعودی معاہدہ کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کررہے تھے ۔