دبئی۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کی تیل کی پیداوار جاریہ سال اضافہ ہوکر 98لاکھ بیارل روزآنہ ہوجائے گی جو موجودہ 96لاکھ بیارل روزآنہ ہے ۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ بازار میں تیل کی قیمت پر جنگ کے دوران اس کا مقام سب سے آگے رہے ۔ سعودی خام تیل کو غیر ملکی بازاروں میں سخت مسابقت کا سامنا ہے ۔ جس نے گذشتہ سال تقریباً 70لاکھ بیارل روزآنہ دیگر مقامات سے تیل حاصل کیا تھا۔