سعودی بادشاہ کا طویل ایشیائی دورہ

ریاض ۔25 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شاہ سلمان 26 فروری سے براعظم ایشیا کے کئی ملکوں کے ایک ماہ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ ملائیشیا، انڈونیشیا، جاپان اور چین کے علاوہ کئی دیگر ممالک بھی جائیں گے اور مختلف ملکوں کے لیڈروں کے ساتھ دفاع، انسدادِ دہشت گردی اور اقتصادیات پر خاص طور پر گفتگو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ مختلف ملکوں کے سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کی کوشش بھی کریں گے۔