سعودی ایرلائینس فلائینس کی 29 جون سے حیدرآباد سے پروازیں

حیدرآباد۔ 17 مئی (سیاست نیوز) سعودی عرب کی سب سے کم کرایہ والے کیریئر فلائینس Flynas نے 2018ء کیلئے اپنے عالمی توسیعی منصوبے کے حصہ کے طور پر حیدرآباد سے راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حیدرآباد سے ریاض کیلئے یہ پروازیں 29 جون سے شروع ہوں گی جس کے لئے بکنگ بھی دستیاب ہے۔یہ پرواز ہر جمعرات اور ہفتہ کو ریاض اور حیدرآباد کے درمیان چلائی جائے گی۔ ترغیبی طعام کے ساتھ کم کرایہ ہوگا۔