سعودی ایئر لائنز میں خواتین کیلئے علحدہ نشستیں

ریاض ۔ 3 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب کی قومی ایئر لائن نے مر د و خواتین مسافروں کی سیٹیں الگ مختص کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔ائیر لائن میںیہ اقدام ایسے مرد مسافروں کی شکایات کے بعد اٹھایا گیا جنہیں اپنی بیویوں یا خاندان کی دیگر خواتین کے ساتھ غیر مردوں کے بیٹھنے پر اعتراض ہے۔صرف قریبی رشتہ دار ہونے کی صورت میں قریب یا ساتھ بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔سعودی عرب کی قومی ائیر لائن پر کسی بھی سعودی شہری خاتون کو کیبن عملے میں شامل نہیں کیا جاتا بلکہ وہ پاکستان، فلپائن، البانیہ ، بوسنیا یا دیگر ممالک کی خواتین کو عملے کے طور بھرتی کرتے ہیں۔اخبار کے مطابق سعودی عرب عوامی مقامات پر صنفی علحدگی کیلئے جانا جاتا ہے۔ سعودی عرب کی قومی ائیر لائن پہلے ہی اسلامی قواعد و ضوابط پر پابندی سے عمل کرتی ہے۔