ریاض۔6 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) ایشین گیمز 2018ء کی قرعہ اندازی نے سعودی عرب کی ٹیم کو ایران کے مقابل کھڑا کردیا ہے۔ گروپ ایف میں شمالی کوریا، ایران ، میانمار اور سعودی عرب کے نام آئے ہیں اولمپک سعودی ٹیم کے مینجر نایف القاضی گیمز فہرستوں کے تحت فٹبال ٹیموں کی قرعہ اندازی میں شرکت کیلئے ایک دن قبل ہی انڈونیشیا پہنچ گئے تھے۔یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران میں سیاسی حالات کشیدہ ہیں اور ایشین گیمز میں یہ ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آگئی ہیں۔