سعودی اتحاد کے حملے بند کرنے پرحوثی مذاکرات کیلئے تیار : حکمراں کونسل

صنعا، 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں حوثیوں کی حکمراں کونسل نے کہا ہے کہ اگر سعودی قیادت والے اتحاد کے حملے بند ہوگئے تو وہ ملک کی جلاوطن سرکار کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کو تیار ہے ۔ راجدھانی صنعا میں ہفتہ وار میٹنگ میں کونسل نے کہا کہ اس کی خواہش ہے کہ امن اسی وقت ممکن ہے کہ جب یمنی عوام اور حوثیوں کے غلبے والے علاقوں پر ہورہے حملے پوری طرح بند ہوجائیں۔ قبل ازیں جدہ میں اس ہفتہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ یہ لڑائی کافی طویل ہوچکی ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے ۔