سعودی اتحاد کی ایندھن بھرنے کا معاہدہ ختم کرنے کی درخواست

صنعا10نومبر(سیاست ڈاٹ کام )سعودی فوجی اتحاد نے امریکہ سے یمن جنگ میں شامل جہازوں میں دوران پرواز ایندھن بھرنے کا معاہدہ ختم کرنے کی درخواست کر دی۔سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ یمن آپریشن میں جنگی جہازوں کی دوران پرواز ری فیولنگ کا معاہدہ ختم کرے ۔حال ہی میں سعودی عرب اور فوجی اتحاد نے دوران پرواز ایندھن بھرنے کی اپنی صلاحیت بڑھا دی ہے ، جس کے نتیجے میں امریکہ سے مشاورت کے بعدری فیولنگ سپورٹ بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔