سعودی اتحادی طیاروں کے حملے یمن میں 25 افراد ہلاک

عدن ۔ 27 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) یمنی حکام کے مطابق منگل کے روز مشتبہ سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد مارے گئے ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لڑاکا طیاروں نے ایک مصروف مارکیٹ کو نشانہ بنایا۔ فضائی کارروائی کا یہ واقعہ تعز صوبے میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس حملہ میں دیگر 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی جانب سے فی الحال اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔