سعودی اتحادیوں کے حملے میں 19 افراد ہلاک

صنعا 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی یمن میں ایک مکان پر سعودی قیادت والے اتحاد کے ہوائی حملے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے ۔مقامی افراد اور ایک افسر نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ عرب اتحاد کے لڑاکا جیٹ طیاروں نے حوثی لیڈروں کے قبضہ والے صدارتی محل پر کل میزائل داغے ۔حدیدہ صوبے کے ڈپٹی گورنر ہاشم اعجازي کے مطابق اس حملے میں محل کے قریب واقع مزدوروں کی آبادی والا ایک مکان نشانہ بنا جس میں 19 افراد مارے گئے اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔