ریاض ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی فضائیہ نے آج جنوبی شہر جیزان پر پڑوسی ملک یمن کے باغیوں کے قبضہ والے علاقہ سے داغے گئے بالسٹک میزائل کو ناکارہ کردیا۔ سرکاری سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق تباہ شدہ بالسٹک میزائل کا ملبہ رہائشی علاقہ میں گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے یہ بات بتائی۔ دوسری طرف یمن کے حوثی باغیوں نے اپنی نئی خبر رساں آوٹ لیٹ المصیرہ کے ذریعہ یہ دعویٰ کیا کہ میزائل ’’بدر‘‘ کو دراصل جیزان بندرگاہ کو نشانہ بنانے کیلئے داغا گیا تھا۔