ریاض۔24جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی وزارت داخلہ نے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوّث 14 انتہا پسندوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں دو سعودی ہیں اور باقی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ حکام نے ان گرفتاریوں کی تفصیل ہفتے کے روز جدہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد بتائی تھی۔ اس کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ان دونوں کی شناخت بعد میں غازی حسین السروانی اور نادی مرزوق المضیانی کے نام سے کی گئی تھی۔
شامی بحران کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر ہونا چاہئے : عادل
ریاض۔24جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ شام میں جاری بحران کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوںاور جنیوا اول اعلامیہ پر مبنی ہونا چاہیے۔وہ ریاض میں اپنے فرانسیسی ہم منصب ڑاں مارک آیرو کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ شام میں جنگ بندی کیلئے ایک ایسا میکانزم وضع کیا جائے جس سے جنیوا میں مذاکرات کی بحالی کی راہ ہموار ہوسکے۔