ریاض ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں کام کرنے والی ہندوستانی خادماؤں کو نئے لیبر کنٹراکٹ کے تحت لگ بھگ 19,250 روپئے کی ماہانہ تنخواہ حاصل ہوا کرے گی۔ سعودی ریکروٹمنٹ کمیٹی میں یہ بات کہی۔ نئے کنٹراکٹ کا مقصد خادماؤں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ نیشنل ریکروٹمنٹ کمیٹی نے ہندوستانی خادماؤں کی ماہانہ تنخواہ 1200 سعودی ریال مقرر کی ہے۔ آجرین کو خادماؤں کی تنخواہیں سلطنت میں موجود ان کے بینک کھاتوں میں ہر ماہ کے ختم پر جمع کرنی ہوگی وار ادائیگی کا ثبوت خادماؤں کے حوالہ کرنا ہوگا۔
سعودیہ میں اونٹوں کی جگہ پر میئرس کی تشخیص
ریاض ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی سائنسدانوں نے مہلک میئرس وائرس کی ان مقامات پر جانچ کی ہے جہاں اونٹوں کو رکھا جاتا ہے، جس سے پتہ چلتا ہیکہ یہ وائرس ہوا کے ذریعہ بھی پھیل سکتا ہے۔ گذشتہ سال نومبر میں لگاتار 3 یوم محققین نے اونٹوں کے مقام سے ہوا کے تین نمونے جمع کئے اور اس کی سائنسی لیباریٹری میں جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ وہاں ماحول میئرس سے متاثر ہے۔