دبئی ۔ 5 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی حکام نے زیرزمین چلائی جانے والی ایک شراب فیکٹری کا پتہ چلاتے ہوئے دو آدمیوں کو گرفتار کرلیا اور بھاری مقدار میں شراب اور پیکیجنگ کیلئے استعمال ہونے والا سامان ضبط کرلیا۔ سعودی گزٹ نے کہا کہ یہ الکحل ایک پڑوسی ملک سے اسمگل کیا گیا اور پھر اسے یہاں فیکٹری میں پیک کیا جارہا تھا۔ مشرقی صوبہ میں اینٹری ڈرگ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ کے انسپکٹروں نے شراب میں ڈیٹال ملانے کی کوششیں ناکام بنادی جو اس کا رنگ تبدیل کرنے کیلئے کی جارہی تھیں، تاکہ یہ بیرونی شراب معلوم ہو۔