ریاض۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں ایک نیا قانون منظور کئے جانے کی خبروں کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ بڑی تعداد میں شراب خانوں اور نائٹ کلبس کو منظوری دینے کے اعلان کے بعد انسانی سروں کا سمندر سڑکوں پر نکل پڑا اور شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر عوام نے نعرے لگائے۔ سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہے ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھاری تعداد میں عوام خاص طور پر سعودی عرب کے شہری سڑکوں پر احتجاج پر اُتر آئے اور نعرے لگانے لگے۔ سعودی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔