جدہ ۔ 25 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب میں ایک ہندوستانی شہری مبینہ طورپر کسی مالی جھگڑے پر قتل کردیا گیا ۔ آج ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ 62 سالہ حنیف محمد جو کیرالا سے تعلق رکھنے والا میکانیکل انجینئر تھا ، جدہ کے شرفیہ ڈسٹرکٹ میں ایک رہائشی عمارت کے بالائی حصہ میں مردہ پایا گیا جبکہ نعش جھلسی ہوئی تھی ۔ پولیس نے کہا کہ اُسے بظاہر کسی مالی تنازعہ پر 18 فبروری کو ہلاک کیا گیا اور بعض مشتبہ ملزمین پکڑے گئے ہیں ۔ حنیف انٹرنیشنل انڈین اسکول پیرنٹس فورم کی ایکزیکٹیو کمیٹی کا ممبر تھا ۔ وہ تقریباً 30 سال سے جدہ میں مقیم تھا ۔