سعودیہ میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم

ریاض ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی شہری آج اپنے ملک سے تعلق رکھنے والا ایسا آٹھواں شخص بن گیا جس کا وسط اکٹوبر سے منشیات کی اسمگلنگ کی پاداش میں سعودی عرب میں سر قلم کردیا گیا۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق سیف الرحمن گولا جان ان 73 بیرونی اور سعودی شہریوں میں تازہ ترین شخص ہے جسے اس سال سعودی سلطنت میں سزائے موت دی گئی ہے۔