ریاض۔ 30ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں سکیورٹی فورسز نے جانوروں کے ایک ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے جو متعلقہ ادویات ، سِرنجوں اور آپریشنوں کے ذریعے اونٹوں کی نیلامی میں جعلسازی اور فریب کی کارروائیوں میں ملوث رہا۔اونٹوں کے ایک شوقین شخص نے بتایا کہ مذکورہ ڈاکٹر ایک عرب ملک کی شہریت رکھتا ہے۔ وہ اُن اونٹوں کی ’’کاسمیٹک سرجری‘‘ کرنے میں مصروف تھا جن کے مالکان اپنے جانوروں کے ساتھ ’’کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول‘‘ میں شرکت کے خواہشمند ہیں۔ ڈاکٹر اونٹوں کے کانوں کو چھوٹا اور چہرے کو بڑا کرنے کیلئے خاص انجکشن لگاتا ہے۔سکیورٹی حکام نے ڈاکٹر کے پاس سے 7 لاکھ ریال اور پڑوسی ممالک سے لائی گئی بعض ادویات بھی برآمد کر لیے۔