سشیل کمار شنڈے مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ہوں گے

ممبئی۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات سے قبل چیف منسٹر کی تبدیلی کا امکان ہے۔ کانگریس موجودہ چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان کی کارکردگی سے ناخوش ہے۔ ان کی جگہ سابق مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے کو چیف منسٹر بنائے جانے کی توقع ہے۔ اے کے انٹونی اور احمد پٹیل نے آج شرد پوار سے ملاقات کی ۔ اس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پرتھوی راج چوہان کو ہٹا کر سشیل کمار شنڈے کو چیف منسٹر بنایا جائے گا۔