سشیل کمارورلڈ چمپین شپ سے دستبردار

نئی دہلی ، 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دو مرتبہ کے اولمپک میڈل یافتہ سشیل کمار اپنے کندھے کا زخم برقرار رہنے کے پیش نظر ورلڈ چمپین شپ سے دستبردار ہوگئے ، جس کے نتیجہ میں آنے والے سلیکشن ٹرائیلز کی چمک دمک ختم ہوگئی جو یہاں 6 اور 7 جولائی کو مقرر ہیں۔ ورلڈ چمپین شپس جو لاس ویگاس میں 7 تا 12 ستمبر منعقد شدنی ہے ، 2016 ء کے ریوو اولمپکس کیلئے پہلا کوالیفکیشن ٹورنمنٹ بھی ہوں گے ۔ سشیل نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ انھیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ فی الحال آرام کی مدت طئے نہیں کی گئی ہے ۔