سشما سوراج ملک کی اولین خاتون وزیر خارجہ

نئی دہلی 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام )سشما سوراج آج ملک کی اولین خاتون وزیر خارجہ بن گئیں ۔ وہ بی جے پی 62 سالہ قائد ہیں۔ انہیں حکومت ہریانہ میں 25 سال کی عمر میں کمسن ترین کابینی وزیر کا عہدہ حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ سشما سوراج کئی اعتبار سے اولیت رکھتی ہیں۔ وہ دہلی کی اولین خاتون چیف منسٹر تھیں اور ملک کی کسی بھی سیاسی پارٹی کی اولین خاتون ترجمان مقرر کی گئی تھیں۔ سشما سوراج وزارت خارجہ کے قلمدان کا جائزہ حاصل کررہی ہیںجو مرکزی کابینہ کے اہم ترین قلمدانوں میں سے ایک ہے۔ ہندوستان کا بین الاقوامی سطح پر اثر و رسوخ بڑھتا جارہا ہے اور عالمی امور میں ہندوستان کی آواز کو نمایاں اہمیت حاصل ہوگئی ہے حالانکہ اس علاقہ میں کئی مسائل کی وجہ سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت مصروف رہتی ہے ۔ پاکستان اور چین ہندوستانی خارجہ پالیسی کے لئے بعض چیلنجوں میں شامل ہیں ۔ اتفاق سے وزارت خارجہ کی معتمد بھی ایک خاتون سجاتا سنگھ ہیں۔ 1979 میں سشا سوراج ہریانہ بی جے پی کی صدر رہ چکی ہیں اور انہیں بحیثیت رکن پارلیمنٹ نمایاں کارکردگی پر ایوارڈ بھی حاصل ہوچکا ہے ۔